232

پیر علی عباس شاہ کا دورہ تلمبہ شجر کاری مہم گرلز کالج کی خراب بس اور کالج کے مسائل ::::: تحریر سیلم شاہد تلمبہ

26مارچ 2019کو ایم پی اے پیر عباس علی شاہ صاحب نے ڈی پی ایس اور گرلز ڈگری کالج میں گرین پاکستان کے سلسلے میں پودے لگائے ان کے ساتھ ورکرز, کونسلرز اور سیاسی نمائیندوں کے علاوہ سرکاری افسران بھی تھے..ڈگری کالج میں مسائل اپنی جگہ موجود ہیں.. کئی سالوں سے طالبات کو لانے والی سرکاری کالج بس خراب کنڈیشن میں کھڑی ہے جس پر قوم کے لاکھوں روپوں کی لاگت آ ئی.. لیکن اسے ناکارہ بنا دیا گیا.. اس کی انکوائری کرائی جائے اور اس کو استعمال کے قابل بنایا جائے.. تاکہ طالبات اس سے مستفیذ ہو سکیں..
کالج کے مین گیٹ سے اندرونی طرف سڑک عرصہ دراز سے تعمیر نہیں ہوئی ٹھیکیدار بھاگ گیا.. خراب اور دو نمبر اینٹیں پڑی ہیں پیسہ کدھر گیا کیوں یہ سڑک نہیں بنی اس کو دیکھنا چائیے..
کالج کی اندرونی باونڈری وال کے ساتھ ساتھ جنگل آگا ہوا ہے جو کالج انتظامیہ کی صفائی کی ناقص صورت بتاتی ہے اس کی جانب توجہ نہیں دی گئی اتنے بڑے کالج کی یہ حالت زار توجہ طلب ہے علاوہ ازیں ماموں شیر کرکٹ سٹیڈیم کی باونڈری لائن جگہ جگہ سے ٹوٹ چکی ہے.. اس میں سٹیج بھی ٹوٹ چکا ہے سرکاری پانی چوری ہوتا ہے..
سامنے کی جانب سے کچھ گرلز ڈگری کالج کی لک lookمیں بہتری آ ئی ہے امید ہے ایم پی اے صاحب اور اے سی صاحب ان مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی لیں گے… سلیم شاہد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں