رومال،ٹوپیاں،عینکیں و دیگر اشیاء کے مارکیٹوں و بازاروں میں عارضی سٹال سج گئے
سندیلیانوالی
موسمی تبدیلی کیساتھ ہی گرمی اور دھوپ سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء کی ڈیمانڈ اور خریدوفروخت میں اضافہ،جگہ جگہ سیل پوائنٹس کھل گئے۔گرمی شروع ہوتے ہی دھوپ سے بچاؤ کیلئے استعمال ہونے والی اشیاء رومال ،ٹوپیاں ،عینکیں و دیگر اشیاء کی خریدوفروخت کیلئے شہر میں عارضی سٹالز اور ٹھیلے سج گئے ہیں جہاں شہری ان اشیاء کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔شہر بھر میں ان چیزوں کی فروخت عروج پر ہے۔سٹالز پر سر ڈھانپنے کیلئے ٹوپی 90سے 200روپے،ہیڈ 150سے 300روپے،رومال 100سے300روپے جبکہ چشمہ 50سے 500روپے میں فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ اشیاء ہول سیل میں مہنگی ہوئی ہیں۔