289

میاں چنوں خواتین سے چھیڑ خانی کرنے والا درگت کے بعد پولیس کے حوالے ::: رپوٹ محمد اشفاق محسن وال

میاں چنوں(نامہ نگار ) عدالت میں مقدمہ کی پیروی کے لئے آنے والے دو افراد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر دودومرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر سولہ لاکھ روپے ہرجانہ مقتولین کے ورثاء کو اداکرنے کاحکم تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں محمد مسرور انور نے تھانہ تلمبہ کے دوہرے قتل کے مقدمہ نمبر10/18کے استغاثہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان محمد اشرف ،عمردراز ،محمد رمضان ،محمد اکرم ،کو دودومرتبہ عمر قید اور مجموعی طور پر چاروں ملزمان کو سولہ لاکھ روپے ہرجانہ مقتولین کے ورثاء کو ادا کرنے کاحکم دیا ایک ملزم اشفاق احمد کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا استغاثہ کے مطابق ملزمان نے محمد ثاقب اور محمد ریاض کو 3جنوری2018کو مقدمات کی پیروی کے سلسلہ میں عدالت سے گھر جاتے ہوئے اڈا نمبر ایک تلمبہ کے قریب فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا جس کا مقدمہ محمد اعجاز شاہد سکنہ میرپور تلمبہ کی مدعیت میں درج ہوا تھا پولیس کی جانب سے ناقص تفتیش کرنے پر مستغیث نے عدالت میں استغاثہ دائر کردیا تھا 
میاں چنوں (نامہ نگار ) میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ کے موضع حسین پور آڑی والامیں جشن بہاراں کے سلسلہ میں دوروزہ بیسواں سالانہ آل پاکستان محمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان کلب جھنگ کے زیراہتمام نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا 102گھوڑوں کی فارمیشن نے نیزہ بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈیڑھ منٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے نواحی علاقہ تلمبہ کے موضع حسین پور آڑی والامیں جشن بہاراں کے سلسلہ میں دوروزہ بیسواں سالانہ آل پاکستان محمدیہ حیدریہ سلطانیہ اعوان کلب جھنگ کے زیراہتمام نیزہ بازی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیاٹورنا منٹ میں پاکستان بھر کے مختلف اضلاع کے پچاس سے زائد ہارس کلبوں کے پانچ سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا جن میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی بھی شامل تھے مقابلہ کے لئے ایک ہزار فٹ لمبا ٹریک بنایا گیا اس موقعہ پر گھڑ سوار خوبصور ت لباس زیب تن کئے گھوڑوں پر سوار دکھائی دیئے جنہوں نے مختلف فارمیشنز میں ماہرانہ گھڑ سوار ی کا مظاہرہ کیا مقابلے کا آغاز ہوتے ہی 102گھوڑوں کی فارمیشن نے نیزہ بازی کا خوبصورت مظاہر ہ کیا انتظامیہ کے مطابق گھڑ سواروں نے ڈیڑھ منٹ میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا کھلاڑیوں کاحوصلہ بڑھانے کے لئے شائقین کی کثیر تعداد موجود تھی کھیل کا فائنل محمد یہ حیدریہ سلطانیہ اعوان کلب جھنگ کے گھڑ سوار نے جیتا اور اول انعام حاصل کیا 
میاں چنوں خواتین سے چھیڑ خانی کرنے والا درگت کے بعد پولیس کے حوالے

تفصیل کے مطابق محلہ غریب آبادکا رہائشی شعیب گلی سے گزرنے والی خواتین سے چھیڑ خانی کررہا تھا کہ خواتین کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور خوب چھترول کے بعد پولیس کے حوالے کردیا  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں