236

دنیا چاند سے اگے پہنچ گئی اور پاکستانی قوم گٹر کے ڈھکن لگوانے میں مصروف عمل :::چینی شہر گوانگشو میں سمارٹ اسٹریٹ لائیٹس کی تنصیب شہر کو 5Gٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالے سے ایک ماڈل سٹی کا درجہ دیا گیا ہے۔ تحریر اصف علی خان

اور نئی نصب کردہ سمارٹ اسٹریٹ لائٹس مائیکرو بیس اسٹیشنز کی طرح سروس فراہم کریگی۔جو ٹریفک سگنل، بیٹری چارجنگ، وائی فائی اورٹیلی کمیونیکیشنز کی سہولیات سے آراستہ ہے۔۔۔

جنوبی چین کے صوبے گوانگڈونگ کے دارلحکومت گوانگشو میں س پہلی مرتبہ شہر کی گلیوں میں سمارٹ اسٹریٹ لائٹس نصب کی گئی ہیں ، اس حوالے سے گوانگڈونگ کے مقامی میڈیا آئوٹ لیٹ یانگ شینگ ایوننگ نیوز نے اس حوالے سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سمارٹ لائٹس لگانے کا بنیادی مقصد5Gسمارٹ سیٹیز کے حوالے سے جاری مہم کو کامیاب کرنا ہے اس تناظر میں شہر کی گلیوں کو سمارٹ لائٹس سے آویزاں کیا جا رہا ہے تاکہ 5Gٹیکنالوجی کے حوالے سے شہر کو سمارٹ سیٹیز کے حوالے سے پہچان بنا سکیں ، اس حوالے سے نئی تنصییب کی گئی سمارٹ اسٹریٹ لائٹس بیک وقت بہت سی خدمات سر انجام دے سکتی ہیں جن میں ویڈیو سرویلنس کی سہولیات نصب کی گئی ہیں ، اس کے علاوہ یہ سمارٹ اسٹریٹ لائٹس ٹیلی کمیونیکیشنز بیس اسٹینشنز، روڈ سائنز اور بیٹری چارجنگ کے حوالے سے بھی مختلف سروسز فراہمکر رہی ہیں ، ان سمارٹ اسٹریٹ لائٹس کی مدد سے سپیدل چلنے والے لوگ ٹریفک کی صورتحال بارے معلومات حاصل کر سکتے ہیں اور ان انٹیلی جینٹ ڈیوئسز کی مدد سے وائی فائی سکی سہولیات بھی حاصل کر سکتے ہیں ، اس طرح سے بیشتر اسٹریٹ لائٹس 60کلوواٹ چارجنگ پائلز سے آراستہ کی گئی ہیں جو ایک بیٹری چارجنگ گاڑی کو آدھے گھنٹے میں مکمل چارج کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔ جو سات کلوواٹ کرنٹ سے بھی طاقتور اور برق رفتار ہوتا ہے۔ جو اس سے قبل مقامی روایتی اسٹریٹ لائٹس کے لیے بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔ س واضح رہے کہ جنوبی چین کا صوبہ غوانگ شو 5G ٹیکنالوجی کے فروغ کے حوالیسے ایک ماڈل شہر کا درجہ رکھتاہے اور اس حوالے سے اس شہر میں 5Gمائیکرو بیس اسٹیشنز لگانے کی اہمیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ اس طرح سے یہ سمارٹ اسٹریٹ لائٹس اعلی کوالٹی مائیکرو بیس اسٹیشنز کے کیئریئر کے حوالے سے بھی سروسز فراہم کرتی ہیں ، اس حوالے سے گوانگشو پاور سپلائی بیورو کے اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ یہ نئی نصب کی گئی سمارٹ اسٹریٹ لائٹس گوانگشو میں 5Gنیٹ ورک کے لے آئوٹ کے حوالے سے بہترین آپشن کے حوالیسے ایک آئیڈیل سروس فراہم کر رہی ہیں اور ان کیاستعمال سے نہ صرف عوام کو سہولیات حاصل ہو نگی بلکہ عالمی سطع پر چین می اعلی ٹیکنالوجی کے حوالے سے ایک جدت پرازی کا اہم پیغام بھی جائیگا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں