شہری کی جانب سے کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق میاں چنوں کے رہائشی ارشد اقبال کے مطابق اس نے نجی موبائل کمپنی oppo سے موبائل A37 خریدا جس میں فنی خرابی ہونے پر وارنٹی کارڈ کے ہمراہ فرنچائز سے رابطہ کیا مگر شنوائی نہ ہونے پر کنزیومر کورٹ ملتان میں درخواست دائر کی، جس پر مورخہ 29/01/19 کو معزز جج میاں عبدالغفار نے دلائل سننے کے بعد سائل کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کمپنی کو حکم دیا کہ 30 روز کے اندر موبائل کی فنی خرابی دور کی جائے یا نیا موبائل دیاجائے لیکن تقریبا دو ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال کمپنی نے عدالتی احکامات پر عمل نہیں کیا، شہری نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے۔
27.03.2019
342