332

پیر محل ::مہنگائی میں خود ساختہ اضافہ،پرائس کمیٹیاں قابو پانے میں ناکام::: رپوٹ محمد ظفر زریں

مہنگائی میں خود ساختہ اضافہ،پرائس کمیٹیاں قابو پانے میں ناکام
سبزی و فروٹ فروشوں نے عوام کی کھال اتارنا شروع کردی،شہریوں کا اصلاح کا مطالبہ

سندیلیانوالی(نامہ نگار)

پرائس کنٹرول کمیٹیاں مہنگائی روکنے میں ناکام ہوگئیں،اشیا ضروریات زندگی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور مارکیٹ کمیٹی کی جاری کردہ پرائس لسٹ کے مطابق فروخت کو یقینی بنانے کیلئے انتظامی سطح پر پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں لیکن بدقسمتی سے ان کمیٹیوں میں نامزد کئے گئے افراد ٹھنڈے دفاتر میں بیٹھ کر اعلیٰ افسروں کو سب اچھا کی رپورٹس بھجوا رہے ہیں ،حقیقت میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کرکے دکانداروں نے عوام کی کھال اتارنا شروع کردی ہے ۔سبزی و فروٹ فروشوں کا کہنا ہے کہ تھوک دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کے باعث ہم مہنگے داموں سبزی و فروٹ فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔علاقہ کے سیاسی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں