309

پیر محل ::ممتاز عالم دین مولانا تصدق حسین گل نے کہا ہے کہ ہم اسلامی نظریہ پاکستان پر ایمان رکھنے والے لوگوں کومتحد کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں ::: رپوٹ محمد ظفر زریں


قیام پاکستان کیلئے دی گئی قربانیاں مشعل راہ ہیں:مولانا تصدق حسین گل
فرقوں اور گرو ہی تقسیم سے نکلنے کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے نہیں تھی ،
سندیلیانولی (نامہ نگار)

ممتاز عالم دین مولانا تصدق حسین گل نے کہا ہے کہ ہم اسلامی نظریہ پاکستان پر ایمان رکھنے والے لوگوں کومتحد کرنے کی جدوجہد کر رہے ہیں

تاکہ قیام پاکستان کے اس عظیم مقصد کو حاصل کیا جا سکے جس کے لیے ہمارے بڑوں نے تاریخ انسانی کی نا قابل فراموش قربانیاں دی تھیں ،ہجرت مدینہ کے بعد پاکستان کے لیے کی جانے والی ہجرت اور دی جانے والی قربانیاں مشعل راہ ہیں ،پاکستانی قوم ان قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’روزنامہ پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کی کامیابی کافطری تقاضا ہے کہ انسانوں پر انسان کے رب کا قانون نافذ کیا جائے ،پوری قوم کو تمام تر نفرتوں ،فرقوں اور گروہی تقسیم سے نکلنے کی ضرورت جتنی آج ہے اتنی شاہد پہلے نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ توبہ و استغفار کو ہر دم اپنا ذکراور وظیفہ بنانا ہوگاتاکہ ہم پر،قوم پراور ملک پر اللہ رحمتیں نازل ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں