اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے وقت سلیبز کے تعین میں کوتاہی ہوئی، ہم پہلے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں، اور اب اس کے ازالے کے لئے صارفین کو اضافی وصولیاں 30 جون تک واپس کردیں گے۔
وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد سے کم اضافہ ہوگا۔…