283

میاں چنوں محسن وال شہر میں تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی””” رپوٹ محمد اشفاق

محسن وال  (نامہ نگار)شہر میں تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی تجاوزات ہٹانے کے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کے دعوے کاغذی کاروائیوں تک محدود تفصیل کے مطابق میاں چنوں شہر میں تجاوزات کی بھرمار تجاوزات ہٹانے کے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں کے دعوے کاغذی کاروائیوں تک محدود میاں چنوں کے بازاروں تلمبہ روڈ مغل بازار لیاقت روڈ ،علامہ اقبال روڈ شہید روڈمین بازار تھانہ بازار سرکلر روڈ ٹی چوک اور جی ٹی روڈ پر دوکانداروں نے پھر سے تجاوزات قائم کرکے فرنٹ کرایہ پر دے دیئے جسکی وجہ سے پیدل چلنے والے افراد خصوصا خواتین اور سکول وکالجز میں جانے والے طلباء وطالبات کو شدید دشواری کا سامنا ہے شہریوں امجد علی ،زاہد شریف ،محمد سجاد ،محمد اصغر اسداللہ ،نوید احمد ومحمد شفیع نے کمشنر ملتان ڈویثرن ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے 

محسن وال  (نامہ نگار) اکیڈمی کے سامنے طالب علم کی موٹر سائیکل چوری کروانے میں اکیڈمی مالک ملوث نکلا موٹر سائیکل چور نے سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد موٹر سائیکل واپس کردیا اور ساری کہانی پولیس کو بتا دی تفصیل کے مطابق تلمبہ روڈ سے گورنمنٹ ڈگری کالج کے سامنے اکیڈمی کے باہر سے نامعلوم چور طالب علم کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گیا سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر چور عامر سکنہ128پندرہ ایل نے موٹر سائیکل واپس کردی اور پولیس کو ساری کہانی بتا دی موٹر سائیکل چور کروانے میں اکیڈمی مالک رضوان ملوث نکلا جس کو پولیس تھانہ سٹی کے اے ایس آئی اکرم گجر نے پنجاب بنک کے سامنے گرفتار کر لی  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں