تفصیلات کے مطابق سلانوالی فروکہ،ساہیوال روڈ غزنی شہر ساہیوال کا رہاشئ صابر ممتاز تھہیم جو کہ کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر جا رہا تھا کہ سامنے سے موٹر سائیکل سوار محمد حماد بلوچ جو کہ دلاور شہر کا رہائشی بتلایا جاتا ہے آرہا تھا کہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے دونوں آپس میں ٹکرا گئے دونوں شدید زخمی حالت میں نہنگ ہسپتال منتقل کر دیئے گئے تشویش ناک کنڈیشن کے باعث نہنگ سے DHQ سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے ۔ دونوں زخمیوں کی حالت تاحال تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ۔
