سردارپور
غریب معصوم پر تشدد کرنے والے یو سی وائس چیئرمین کے خلاف تھانہ سراۓ سدھو میں مقدمہ درج ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز غریب محنت کش محمد ظفر موہانہ کا 9 سالہ بیٹا رضوان موہانہ جانوروں کا چارہ لے کر آ رھا تھا کہ راستہ میں وائس چیئرمین کاظم علی سرگانہ کے کپڑے خراب ھو جانے پر کاظم علی سرگانہ غصہ میں آگئے اور معصوم رضوان پر سوٹوں کی بارش کر دی شدید زخمی حالت میں رضوان زمین پر گر گیا اور بیہوش ھو گیا جسے فوراً ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھانہ سراۓ سدھو نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی زیر دفعہ 506 ت پ اور 337 ایل کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ ایس ایچ او سراۓ سدھو چوہدری سعید سیال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوۓ کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی اولین ترجیح ھے ۔
ناصرشاہ سردارپور
03456254444
