419

عبدالحکیم سٹی انتظامیہ محکمہ فوڈ پولیس کا صبر اور سیاست دان : بیورو چیف اصف علی خان

عبدالحکیم ضلع خانیوال
عبدالحکیم میں چند دنوں سے مبارک باد کے پیغام کی صدائیں بند ھو گئی ھیں
جس سے ماحول بڑا خشک سا ھو گیا
محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب اور سٹی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ھے شہر میں کئی مقامات پر گھروں کے اندر کھانے پینے کی اشیاء کے کارخانے لگے ھوے ھیں جن کا مقامی انتظامیہ کو مکمل علم ھے فوڈ اتھارٹی پنجاب کے بھی نوٹس میں ھیں ان کارخانوں کے اندر بدبودار ماحول جراثیم غلاظت ھے
ان کارخانوں میں کام کرنے والا عملہ بیمار ھے شہری آلودہ غذا کھانے کے بعد مختلف بیماریوں کا شکار ھو رھے ھیں
جو متعلقہ لوگ ھیں سب کو مبارک ھو
( ایک چپ سو سکھ )
بلدیہ عبدالحکیم بھی مبارک اباد کی مستحق ھے چند دن پہلے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا معصوم صاحب نے اپنے لاو لشکر کے ساتھ
تھانہ عبدالحکیم
کا دورہ کیا
تھانہ عبدالحکیم کے راستے میں ریلوے پھاٹک کے پاس بھولے ھوٹل والی گلی میں
(بند سیوریج بغیر ڈھکن ابلتا گٹر )
بلدیہ انتظامیہ کا پولیس مہمانوں کے ساتھ محبت کا منہ بولتا ثبوت ھے پولیس والوں کی گاڑی ہر روز گندے غلیظ پانی سے گزرتی ھے
ایک محکمہ کو ظلم پر اور دوسرے محکمہ کو صبر پر
مبارک ھو

چیرمین وائس چیرمین عبدالحکیم اور باقی 10 کونسلر
بھی جس طرح عوام کے دکھ درد سے بیگانے ھیں
اور اپنے کاروبار میں مصروف ھیں
کیونکہ وہ سابقہ حکومت کا حصہ تھے یہ ان کی مخالف حکومت ھے اس لیے عوامی خدمت کا جذبہ جب تک پی ٹی آئی کی حکومت ھے سوتا رھے گا اس لیے چپ چاپ سونے پر مبارک ھو

پی ٹی آئی لیڈر شپ خانیوال
جناب سردار مہر احمد یار ہراج
جناب سردار مہر حامد یار ہراج
اللہ نے پہلے بھی دنوں بھائیوں کو اقتدار سے نوازا تھا اب بھی عزت بخشی ھے
سردار احمد یار ہراج صاحب تو وزیر اعظم کے خاص دوست ھیں
آپ دونوں لیڈروں کو وسیب عبدالحکیم کو مسلسل نظر انداز کرنے پر شہر عبدالحکیم میں چند لوگوں کو چھوڑ کر باقی ووٹروں کو
ووٹر نا سمجھنے پر مبارک ھو

03008397902

ان نیوز ٹی وی چینل ایشیا سیٹلائٹ

بیورو چیف خانیوال
آصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں