یوم پاکستان کے موقع پر دن کے آغاز میں اکیس توپوں کی سلامی
لاہور / اسلام آباد: یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی و صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکیس اور اکتیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔
یوم پاکستان کے موقع پر لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا جہاں نماز فجر کے فوراً بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔
اکیس توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے جب کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقدکی جائے گی۔..