سردارپور میں ظلم کی ایک اور داستاں, تھانہ سرائے سدھو کے علاقہ محمد شاہ میں وائس چیرمین کا غریب محنت کش بچے پر وحشیانہ تشدد,
بچے کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا, اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر پہنچ گئی, تفصیل کے مطابق
تھانہ سرائے سدھو کے علاقہ محمد شاہ میں غریب بچہ 9 سالہ محمد رضوان بیل ریڈھی پر چارہ لے کر جا رہا تھا, مبینہ طور پر ریڈھی پر لوڈ چارہ اس علاقہ کے بااثر زمیندار, یوسی حشمت مرالی کا بااثر وائس چیرمین کاظم علی سرگانہ کے کپڑوں کے ساتھ ٹیچ ہو گیا, جس سے اس کے کپڑے معمولی گندے ہو گئے, معمولی کپڑے گندے ہونے پر وائس چیرمین طیش میں آگیا, اور معصوم بچے کو گھسیٹتا ہوا باغ میں لے گیا, جہاں اس بچے پر وحشیانہ تشدد شروع کر دیا, بچے کی چیخ وپکار سن کر اہل علاقہ جمع ہو گئے, جنہوں نے منت سماجت کرکے بچے کو چھڑوایا, وائس چیرمین بچے کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر چلا گیا, بچے کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا, اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سرائے سدھو موقع پر پہنچ گئی, جنہوں نے کاروائی شروع کردی. تشدد کا نشانہ بننے والے بچے کے والد نے پولیس تھانہ سرائے سدھو کو درخواست گزار دی ہے تاہم پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا۔ شہریوں نے یوسی حشمت مرالی کے واٸس چیرمین میاں سرگانہ کے خلاف احتجاج کیا احتجاج کرنے والوں میں علی عباس محمد اسلم محمد رمضان میاں پنوں سیال شاہد موہانہ مہر حق نواز موہانہ میاں صفدر سیال میاں قیوم مہر الطاف فخرعباس مہر ریاض میاں شعیب رمضان موہانہ محمد اکرم ندیم عباس اللہ دتہ اعجاز الحق غلام عباس محمد اقبال چوہدری قیصر نذر حسین و دیگر نے ڈی پی او خانیوال آر پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ بااثر واٸس چیرمین میاں کاظم سرگانہ کا محمد راضون پر وحشیانہ تشدد کا فوری نوٹس لیکر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے
ناصرشاہ
03456254444