340

خانیوال معمولی تلخ کلامی پر بھانجے نے ماموں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا مقدمہ درج ملزم فرار : رپوٹ وقار حسین پراچہ

خانیوال معمولی تلخ کلامی پر بھانجے نے ماموں کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا مقدمہ درج ملزم فرار

تفصیل کے مطابق
خانیوال کے نواحی علاقہ79 دس آر کے رہائشی محمد امجد کا اپنی والدہ کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا اسی گاؤں کے رہائشی اس کے ماموں منظور فوجی نے اپنے بھانجے کو کہا کہ تم نے اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا کیوں کیا ہے اسی بات پر دونوں میں معمولی تلخ کلامی ہو گئی بعدازاں محمد امجد نے طیش میں آکر اپنے ماموں پر خنجر کے وار کر دیے جس کی وجہ سے اس کا ماموں ریٹائرڈ فوجی منظور شدید زخمی ہوگیا زخمی کو نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ملزم محمد امجد کے خلاف تھانہ کچاکھوہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا اور ملزم موقع سے فرار ہو گیا . . . .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں