280

تین روز قبل ساھوکا سے اغوا ھونے والے نوجوان کی نعش دریائے ستلج سے برآمد، متوفی کے جسم پر تشدد اور گلا گھونٹنے کا نشانات پائے گے : بیورو چیف طلحہ راجپوت

اغوا / قتل
ساھوکا
تین روز قبل ساھوکا سے اغوا ھونے والے نوجوان کی نعش دریائے ستلج سے برآمد، متوفی کے جسم پر تشدد اور گلا گھونٹنے کا نشانات پائے گے۔ پولیس تھانہ ساھوکا مصروف تفتیش۔ تفصیل کے مطابق ساھوکا کے نواحی گاوں چک نمبر 309 ای بی کےرھائشی زمیندار مہدی خان ولد نورخان قوم پٹھان نے پولیس کو اپنا موقف دیتے ھوئے کہا ھے کہ مورخہ 20 مارچ کو شام چار بجے میرا چچا زاد بھائی محمد ساجد ولد عبدالمجید پٹھان گھریلوسوداسلف خریدنے اوراپنے پیرومرشد سے ملاقات کی غرض سے موٹرسائیکل پرسوار ھو کرقریبی شہر ساھوکا گیا لیکن شام تک واپس نا آیا تو اور کے موبائل فون پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن آگے سے اس کا موبائل نمبر بند پڑاملا تو ھمیں تشویش لاحق ھوئی اور اس بابت متعلقہ پولیس تھانہ ساھوکا کواطلاع دے کر اپنےعزیزواقارب ودوست احباب کے ھمراہ اس کی تلاش و بسیار شروع کردی اور آج تین روز بعد اس کی موٹر سائیکل و دیگر پارچات دریائے ستلج کنارے پڑے ملے تو غوطہ خورں کی مدد سے نعش کی تلاش شروع کی گئی تو اس مقام سے آٹھ کلومیٹر دور موضع بڈھن شاہ کے نزدیک دریائے ستلج سے نعش برآمد ھوئی۔ مبینہ طور پر متوفی کے جسم پر تشدد اور گلا گھونٹنے کے نشانات پائے گئے ھیں نیزاس موقع پر جب متوفی کی نعش اس کے گھر پہنچی تووھاں کہرام برپا ھوگیا اور ہر آنکھ اشک بار نظرآئی اور عزیزو اقارب دھاڑیں مارمار کر روتے رھے۔جبکہ دوسری طرف پولیس تھانہ ساھوکا نے پوسٹ مارٹم کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کرکے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کردی ھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں