287

تھانہ پیرمحل، اروتی ایریا میں ڈکیتی چوری راہزنی کی سنگین واردتوں کا سلسلہ عروج پکٹر گیا پولیس نے چپ سادھ لی۔ رپوٹ چوہدری محمد سرور انجم

آئی جی پنجاب کے مقامی ضلع کے دو اہم تھانوں کے حالات پر پولیس رٹ ختم ۔ تھانوں پر ٹاوٹوں کا قبضہ۔ چوری ڈکیتی راہزنی کی نئی تاریخ رقم ہوگی

تھانہ پیرمحل، اروتی ایریا میں ڈکیتی چوری راہزنی کی سنگین واردتوں کا سلسلہ عروج پکٹر گیا پولیس چپ نے چپ سادھ لی۔

پندرہ روز قبل عوام کے ہاتھوں پکٹرے جانے والے دو اہم ڈاکووں کو میڈیا کے سامنے پیش کرنے کی بجائے پرائیویٹ جگہ پر چھترول کرکے ٹاوٹوں کے ذریعے مال بناو مہم جاری۔ درجنوں چوری ڈکیتی درخواستوں پر مقدمات درج کرنے سے پولیس مدعیوں کو ٹرخانے لگی۔
ڈاکووں نے شہریوں کا جینا محال کردیا۔ علاقہ کی سیاسی سماجی مذہبی تاجران تنظیموں سمیت تحصیل بار کے ممبران نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالعبہ کردیا۔تفصلات کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران تھانہ پیرمحل اور اروتی حدود میں چوری ڈکیتی راہزنی کی واردتوں کا سلسلہ شروع ہے
جوکہ خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے چند روز قبل شہر کے وسط سے الصبح نامعلوم چور کار چوری کرکے لے اڑے مگر پولیس دو گھنٹے بعد جاے وقوعہ پر پہنچی۔ ابھی کار چوری کی واردات ہوئی تھی سرشام ڈاکووں نے ناکہ پیرمحل بائی پاس لگاکر موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو لوٹ کر فرار ہوگے
اسی شہر کے وسط سے دن دہیاڑے متعدد ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی مگر پولیس ٹس سے مس تک نہ ہوئی۔ جبکہ تھانہ اروتی ایریا میں ضلع جھنگ کی طرف سے آنے والے ڈاکووں گینگ نے ات مچا رکھی جو آے روز ڈکیتی کی واردتیں پاکر درکھانہ کی طرف سے فرار ہوجاتے
جنکی نشاندہی پیرمحل میں چند روز قبل ہونے والی کھلی کہچری میں علاقہ کی ذمہ دار شخصیت نے کی مگر آج تک کچھ نہ ہوا۔ پندرہ روز قبل سندھلیانوالی روڈ پل 25 کے دو اہم ڈاکو علاقہ کی عوام نے گھیرا ڈال کر پکٹر لیے جنکے قبضہ سے عوام نے 125 موٹرسائکل اور جدید اسلحہ پکٹر کر پولیس کے حوالے کیا مگر پولیس کے رجسٹرڈ ٹاوٹ کی اطلاعات کے مطابق وہ سنگین واردات میں ملوث پاے گے ہیں

مگر ایس ایچ او پیرمحل اور اروتی نے پندرہ روز گزرنے کے باوجود میڈیا کے سامنے پیش نہ کیے اور انکو پرائیویٹ ایک ٹاوٹ کے ڈیرے پر رکھ کر چھترول کرکے مختلف مقدمات میں ڈرا ڈرا کر مال بناو سکیم کے ذریعے پیسہ اکھٹا کیاجارہاہے۔ ذرالع کے مطابق معلوم ہوا گزشتہ روز تین رکنی چوری کی واردتوں کا چور گروہ بھی گرفتار ہوا جوکہ تھانہ پیرمحل کے ایس ایچ او نے مبینہ طور تقریبا تیس ہزار رشوت کے عوض چھوڑ دیا ہے۔ جبکہ گزشتہ رات غریب مزدور 320 گ ب میلے گھر جاتے ہوے ڈاکووں ہتھے چڑھ گیا

جسکو ڈاکووں نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ہے جس پر عوام میں شدید پرشیانی پائی جانے لگی ہے تھانہ پیرمحل کی لسٹ میں ٹاوٹوں کا اضافہ ہو چکا جسکی تصدیق سرکاری ایجنسی کے نمائندوں نے کردی ہے۔ تھانوں میں بے شمار درجنوں درخواستیں اندراج مقدمات کے لیے پڑھی ہیں جنکے مدعی حضرات تھانوں کے چکر لگا لگا کر ذلیل رسوا ہو کر گھروں بیٹھے ہیں

مقدمات ٹاوٹوں کے ہاتھوں سے درج ہوتے ہیں علاقہ بھر میں پولیس رٹ اپنی افادیت کھو چکی ہے ۔ عوام میں نئی تاریخ رقم ہوگی ہے جسمیں وزیراعظم پاکستان عمران کے نعرہ تبدیلی صاف نظر آگیا ہے تھانہ پیرمحل اور اروتی میں نئی تاریخ کے مطابق پولیس آج کل دونوں اطراف سے مبینہ طور پر رشوت وصول کرنا حق اور فرض سمجھتی ہے۔

تھانہ پیرمحل اروتی کے ایس ایچ او مبینہ طور عوامی حقوق سکیورٹی کے لیے رسک بن چکے ہیں جبکہ پولیس انتظامیہ میں سوالیہ نشان ہیں؟؟جسکی وجہ علاقہ کی۔سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں سمیت تحصیل بار کے ممبران نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ ۔ آر پی فیصل آباد ۔ آئی جی پنجاب ۔ وزیر اعلی ۔

گورنر پنجاب ۔ چیرمین براے قائمہ کمیٹی قانون اینڈ انصاف پاکستان مہر ریاض فتیانہ سے فوری طور مذکورہ ایس ایچ او کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ تھانوں میں ٹاوٹ ازم قبضہ گروپوں مافیا کے خلاف کاروائی کا مطالعبہ کردیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں