218

میاں چنوں وکلاء نے صحافی کو مار مار کر لہو لہان کردیا : رپوٹ تجمل شاہ

آج مقامی صحافی اکبر لودھی نمائندہ روزنامہ پاکستان اور نیوز ایجنٹ کو وکلاء نے بدمعاشی کرتے ہوئے ٹی چوک میں سرعام شدید تشدد کا نشانہ بنایا
،وکلاء کے اس عمل پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیر اہتمام میاں چنوں کے تمام پریس کلبوں کا مشترکہ مذمتی اجلاس تحصیل پریس کلب میں ہوا،

جس میں متفقہ طور پر قرارداد منظور کی گئی کہ تحصیل کورٹس کے تمام وکلاء کی سرگرمیوں کی کوریج کا بائیکاٹ کیا جاتا ہے
اور اس عمل کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا جائےگا۔
مزید یہ کہ تشدد کرنے والے وکلاء سعید رفیق ایڈووکیٹ،کاشف منیر ایڈووکیٹ و دیگر کےخلاف باقاعدہ پنجاب بار کونسل اور

پاکستان بار کونسل کو درخواست گزاری جائےگی،یاد رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار میاں چنوں
میں صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
منجانب:پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں