326

ملکی سلامتی کے لئے تمام وکلاء متحد ہیں وطن کی خاطر جان مال قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے رپوٹ اصف نوناری

ملکی سلامتی کے لئے تمام وکلاء متحد ہیں وطن کی خاطر جان مال قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ایڈووکیٹ مہر حیدر عثمان سسرانہ
تفصیل کےمطابق معروف قانون دان مہر حیدر عثمان سسرانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ مودی انسانیت کا قاتل ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے جو کہ ناقابل برداشت ہے
الیکشن جیتنے کی خاطر پاکستان کو خانہ جنگی کی طرف دکھیلنا چاہتا ہے
مودی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے
ہم اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں
ہماری بہادر فوج دشمن سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ہم پوری پاکستانی قوم پاک فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں
تمام وکلاء برادری متحد ہے اور وطن کی خاطر جان مال قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں