مروٹ غیرت کےنام پہ قتل
رحمت علی نامی شخص نے اپنی بیوی نیسم بی بی کو فاٸر مار کر قتل کر دیا ۔
تفیلات کے مطابق مروٹ 318 کالونی میں رحمت علی نامی شخص شادی شدہ تھا
اس کے پانچ بچے تھے کہ ملزم نے تیرہ سال قبل اپنی پسند سے دوسری شادی نسیم بی بی نامی لڑکی سے کورٹ میں گھر والوں کی مرضی کے خلاف کی دوسری بیوی سے ملزم کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا
کہ ملزم کے مطاق اس کی بیوی نے کسی دوسرے شخص سے ناجائز تعلقات قاٸم کرلیے تھے جس کا ملزم کو شک تھا
ملزم رحمت علی نے اپنے بچوں کو سکول بھیج کر اپنی دوسری بیوی کو گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور خود اسلحہ لیکر پولیس کو گرفتاری دے دی
کراٸم سین یونٹ کی ٹیم جاۓ وقوع پہ پہنچی ضروری شواہد اکھٹے کیے اور لاش تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کردی
پولیس نے مقتعولہ نسیم بی بی کی والدہ کی مدعیت میں ملزم رحمت علی کے خلاف زیر دفعہ302 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی
281