223

پیر محل : ریٹ اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں آلودگی حادثات کا سبب بننے لگیں: رپوٹ محمد ظفرزریں

ریٹ اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں آلودگی،حادثات کا سبب بننے لگیں
ریٹ اور مٹی کو ترپال لگا کر ڈھانپا نہیں جاتا جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات ہیں

سندیلیانوالی

ترپال سے ڈھانپے بغیر مضافات سے آنے والی ریٹ اور مٹی کی ٹریکٹر ٹرالیاں ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ حادثات کا سبب بننے لگی ہیں۔

سندیلیانوالی
شہر کے مضافات اور ملحقہ علاقوں سے مختلف تعمیراتی کاموں کے حوالے سے ٹریکٹر ٹرالیوں کے ذریعے لائی جانے والی ریٹ اور مٹی کو ترپال لگا کر ڈھانپا نہیں جاتا
جس سے مٹی اور ریٹ اڑکر پیچھے سے آنے والی ٹریفک بالخصوص موٹر سائیکل سواروں کی آنکھوں میں پڑتی ہے
اور آنکھیں بند کرنے سے وہ حادثہ کا شکار ہوجاتے ہیں جبکہ اوور لوڈنگ کے باعث سڑکوں پر گرنے والی مٹی اور ریت گردوغبار اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہی ہے
اور ان ٹرالیوں کو نو عمر اور ناتجربہ کار تیز رفتاری سے چلاتے ہیں۔
ٹریفک اہلکار ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرتے۔شہریوں سمیت عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں