309

تھانہ بارہ میل میں تین ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر الوادعی تقریب ،ڈی ایس پی کبیروالا محمد وسیم سیال نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تحائف اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے۔رپوٹ محمد آصف نوناری اڈا 12 میل

تھانہ بارہ میل میں تین ملازمین کی ریٹائرمنٹ پر الوادعی تقریب ،ڈی ایس پی کبیروالا محمد وسیم سیال نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تحائف اورپھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بارہ میل میں کانسٹیبل ظہور حسین ،محمد اقبال ،محمد اسلم کی ریٹائرمنٹ پر الوادعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ڈی ایس پی کبیروالا محمد وسیم سیال ،

ایس ایچ او تھانہ بارہ میل شوکت علی ،تھانہ بارہ میل میں تعینات ملازمین اور علاقہ معززین نے ریٹائرہونے والے ملازمین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے تحائف اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے

اور نیک تمناؤں ، دعاوں کے ساتھ رخصت کیااس موقع پر ریٹائر ہونے والے ملازمین کا کہنا تھا کہ محکمے سے ملنے والا پیار ان پر قرض ہے جسے کبھی بھی اتارا نہیں جا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں