298

تحصیل میاں چنوں تلمبہ: گورنمنٹ آ ف پنجاب کی تلمبہ میں ہفتہ کلین اینڈ گرین مہم کا آ غاز.رپوٹ سیلم شاہد

تلمبہ.. گورنمنٹ آ ف پنجاب کی تلمبہ میں ہفتہ کلین اینڈ گرین مہم کا آ غاز..
تلمبہ.چئیرمین بلدیہ تلمبہ اور معززین شہر اور پی ٹی آئی کے راہنماؤں نے گورنمنٹ آ ف پنجاب کی ہفتہ کلین اور گرین سکیم کا افتتاح کیا

تلمبہ شہر میں اگاہی مہم کا آ غاز کرتے ہوئے میونسپل کمیٹی تلمبہ کی جانب سے شہر بھر کی صفائی کا پلان ترتیب دیا گیا ..

میونسپل کمیٹی میں دو پودے لگا کر وزیراعظم کی گرین پاکستان اور بلین ٹری سکیم کا آ غاز ہوا ایک سیمینار بھی ہوا جس میں
چئیرمین بلدیہ تلمبہ مہر نصرت حسین ہراج,
کنور ریاض حمید
کونسلرز صاحبان نے شرکت کی.
اور چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی تلمبہ نے صفائی مہم کا آ غاز شہر کی مرکزی سڑک تھانہ روڈ تلمبہ کی بھرپور صفائی سے کیا

اور عوام کو ماحول کو گرین اینڈ کلین کرنے کے فوائد پر لیکچر دئے. شہریوں نے حکومت کو اپنے تعاون کا یقین دلایا .

یہ شہر کی آ ب و ہوا اور ماحول کی آ لودگی کے خاتمے کی جانب اہم قدم ہے..

پنجاب حکومت کی جانب سے حکم نامے کے مطابق یہ ہفتہ صفائی اور درخت لگانے کی مہم سات روز جاری رہے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں