254

تحصیل فورٹ مروٹ چک نمبر 313/ایچ آر میں رشتہ کے تنازع پر ایک شخص قتل اور دوزخمی: رپوٹ ابوحمزہ ساجد

تحصیل فورٹ
مروٹ چک نمبر 313/ایچ آر میں رشتہ کے تنازع پر ایک شخص قتل اور دوزخمی
تھانہ مروٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گٸی اورزخمی مرداورعورت کورورل ہیلتھ سنٹر مروٹ منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق کھوکھر پکھی واس برادری میں رشتہ کا تنازع تھا اور یہ لوگ ضلع اوکاڑہ بنگلہ گوگیرہ کے رہنے والے تھے
ریاست ولد شدا قوم کھوکھر شفقت ولد پہلوان برادری سے زبردستی رشتہ لینا چاہتے تھے شفقت اپنی فیملی کو لے کر مروٹ 313 میں آگیا تو قاتل بھی کیری ڈبہ میں پیچھا کرتے پہنچ گٸے شام تقریبا 7 بجے دونوں خاندانوں میں لڑاٸی ہوٸی اورکلہاڑیوں کا آزادنہ استعمال ہواجس کے نتیجہ میں کلہاڑی لگنے سے اشرف ولد پہلوان موقع پرجان بحق ہوگیا ندا بی بی اورشفقت زخمی ہوگٸے
قاتل ریاست ولد شدا مشتاق اور ایک عورت سمیت 7 لوگ ناصرہ ولد لیاقت کو اغواکرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے
تھانہ مروٹ کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا
کراٸم سین یونٹ ٹیم آنے کے بعد مزید تحقیق کی جاٸے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں