293

عبدالحکیم ضلع خانیوال میں چور ڈکیت اور بھکاریوں کا عروج: بیورو چیف اصف علی خان

بابا دولے شاہ کے چوھے
صحافیوں کے گھر ڈکیتی
بلدیہ کمیٹی عبدالحکیم کا یقین (دنیا عارضی ھے)
اور بھکاری
چند دن پہلے رجسٹرڈ پریس کلب عبدالحکیم جناب کاشف عدنان کے ملازم کے ساتھ ڈکیتی ھوئی
اور آج میاں چنوں میں
صحافی اصف ظہیر کے گھر سے چور 10 تولہ سونا نقدی
اور پرائز بانڈ چوری کر کے لے گئے ھیں
محکمہ پولیس نے عبدالحکیم میں ڈکیتی کی واردات کی ایف آئی آر کافی دنوں بعد درج کی ھے
شاید ایف آئی آر لیٹ درج کرنے سے پولیس محکمہ سمجھتا ھے کہ جرائم بند ھو جائیں
ڈی پی او خانیوال جناب رانا معصوم صاحب مبارک باد کے مستحق ھیں کہ پتنگ بازوں کے خلاف ان کی کمپین ان کے ایس ایچ او کامیابی سے چلا رھے ھیں
چوری ڈکیتی ھونا عام بات ھے
پتنگ بازی اس سے زیادہ سنگین جرم ھے اس لیے محکمہ پتنگ بازوں کے خلاف مصروف عمل ھے

ضلع خانیوال میں نجانے کس سے اپیل کریں کون سنے گا کون نوٹس لے گا
ڈی پی او خانیوال
ڈی سی او خانیوال
یا ان کے ماتحت اے سی وغیرہ اپنی ب انتہا مصروفیت سے ان کو ٹائم ھی نہیں ملتا
ضلع بھر میں بھکاریوں کی تعداد اتنی بڑھ گئ آپ کو ہر ساتواں شخص بھکاری نظر آتا ھے
پہلے اس فیلڈ میں چند خاندان تھے اب آپکو پہچان مشکل ھو گئی ھے کہ اصل بھکاری کون ھے
کوئی تو بندہ خدا اس کا نوٹس لے اور ان پیشہ ور بھکاریوں سے عوام کی جان چھڑاے
بطور قوم علامتی طور پر ہم دولے شاہ کے چوھے ھیں جن کا سر پیدائش کے فوری بعد ایک مخصوص خول سے ڈھانپ دیا جاتا ھے جیسے جس جسم جوان اور ذہن معذور ھو جاتا ھے
چیرمین عبدالحکیم نے یہ ارداہ کیا ھوا ھے دنیا عارضی ھے اور عوام نے صدا دنیا میں نہیں رھنا اس لیے
پورے شہر میں مسائل جوں کے توں ھیں ہر گلی نالی سولنگ اور ادارہ صارف کو ذلیل کرنے پر تلا ھوا ھے
شہر عبدالحکیم سرکاری ہسپتال جہاں صرف ایک بات کہی جاتی ھے نشتر لے جائیں

کالم کی طوالت کی وجہ سے باقی اگلی قسط
جاری ھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
03008397902
ان نیوز ٹی وی چینل ایشیا سیٹلائٹ
بیورو چیف خانیوال
اصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں