سندیلیانوالی:بھکاریوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ،لوگ پریشان
خوبرو بھکارنوں نے علاقہ مکینوں کی جیبیں خالی کرانے کا کام شروع کر دیا
سندیلیانوالی(نامہ نگار)سندیلیانوالی اور اس کے گردونواح میں بھکاریوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ،علاقہ کے بیشتر پبلک مقامات پر بھکاریوں کے علاوہ خوبرو بھکارنوں نے علاقہ مکینوں کی جیبیں خالی کرنے کے مختلف ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دےئے ہیں،بھکاری لڑکیوں نے دکانوں کے کمرے کرائے پر حاصل کر لیے ہیں اس کے علاوہ گلی محلوں میں بھیک مانگنے والے ٹولیوں کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں ،ان بھکاریوں میں تقریباً 95فیصد پیشہ ور ہوتے ہیں جن میں بظاہر صحت مند دکھائی دینے والے اور جعلی خود ساختہ معذور بھی شامل ہوتے ہیں ،مرد بھکاری دن کو بھیک مانگنے کے نام پر گھروں کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔
301