272

عدالت نے شدید زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سٹیٹ آفیسر کا علاج نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولی کلینک اسلام آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو افتخار کاظمی کا مناسب علاج کرنے کی ہدایت کردی۔رپوٹ ایڈوکیٹ شازیہ ۔لبنی سیال

عدالت نے شدید زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سٹیٹ آفیسر کا علاج نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولی کلینک اسلام آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو افتخار کاظمی کا مناسب علاج کرنے کی ہدایت کردی۔

(اسلام آباد) اسلام آباد کی عدالت نے شدید زخمی ہونے والے اسسٹنٹ سٹیٹ آفیسر کا علاج نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پولی کلینک اسلام آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو افتخار کاظمی کا مناسب علاج کرنے کی ہدایت کردی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سٹیٹ آفس کا عملہ جب اسلام آباد پولی کلینک کے سابق سینئر ڈاکٹر آغا سمیع کا گھر خالی کروانے گیا جس پر وہ گزشتہ دس سال سے زائد عرصہ سے قابض تھا کہ اسی اثناء میں ڈاکٹر سمیع کے ایماء پر اسکے بیٹے نے اپنے ایک ساتھی کی مدد سے سید افتخار عباس کاظمی پر لوہے کے راڈوں سے حملہ کردیا جس سے وہ بری طرح زخمی ہوگیا اور اسکی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی لیکن پولی کلینک کی انتظامیہ نے ڈاکٹر آغا سمیع کے دباو کی وجہ سے زخمی سٹیٹ افسر کو کسی قسم کی مناسب طبی امداد نہ دی جس پر سید افتخار عباس کاظمی کے وکیل آصف ممتاز ملک ایڈووکیٹ نے عدالت سے رجوع کیا اور جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل کی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ آصف ممتاز ملک ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی کہ مضروب سید افتخار عباس کاظمی عدالت عالیہ کے حکم پر عملدرآمد کی غرض سے مکان خالی کرانے گیا تھا لیکن پولی کلینک کی انتظامیہ اپنی ڈاکٹر برادری کی وجہ سے جانبداری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مضروب کو پچھلے تین دن سے بغیر کسی مناسب علاج کے بیڈ پر رکھا ہوا ہے جس پر عامر خلیل جوڈیشل مجسٹریٹ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے پولی کلینک اسلام آباد کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو سید افتخار عباس کاظمی کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں