300

ضلع خانیوال عبدالحکیم شہری ترقیاتی کاموں میں ٹھیکداروں کی کرپشن عروج پر : رپورٹ مہر آصف نوناری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رجسٹرڈ پریس کلب عبدالحکیم۔

عبدالحکیم ریلوے کالونی شیرازہ آباد میں ہونے والی سیوریج کا کام کرپشن کی نظر ٹھیکیدار ناصر کاٹھیہ سیوریج لائن کے لئے ملنے والی رقم ہڑپ کر گیا اہل علاقہ کا ٹھیکیدار کی اس کرپشن پر شدید احتجاج ڈی سی خانیوال سے سختی سے کارروائی کا مطالبہ ۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تفصیلات کے مطابق

عبدالحکیم ریلوے کالونی وارڈ نمبر 4 محلہ شیرازہ آباد میں ہونے والی
سیوریج پائپ لائن

ناصر کاٹھیہ نے اپنی فرضی کاغذی کاروائی ڈالتے ہوئے فرضی بل کے ذریعے ملنے والی رقم ہڑپ کر گیا دو ماہ گزرنے کے باوجود کراس لائن نہیں ڈالی گئی جس طرح اب سیوریج کا پانی ریلوے لائن مشرق کی جانب کھڑا ہو گیا

اور دریاؤں کے منظر پیش کرنے لگا کھڑے پانی سے
عوام کو شدید بدبو کا سامنا ہیں
سانس لینا محال ہو گیا یہ پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہونا شروع ہو گیا ہے

اہل علاقہ کی طرف سے
چیئرمین میونسپل کمیٹی عبدالحکیم
سے کئ بار درخواست کرنے کے باوجود کوئی سدباب نہیں کیا جا رہا
جس پر اہل علاقہ
محمد ابرار چوہدری
مصطفی مہار
اکرام محمد رفیق و دیگر اہل علاقہ نے میونسپل کمیٹی عبدالحکیم اور کرپٹ ٹھیکیدار
ناصر کاٹھیا کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے

ڈی سی خانیوال سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے اوراہل علاقہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ہمارا مطالبہ دس دن کے اندر پورا نہ ہوا تو ہم

غوثیہ چوک عبدالحکیم کو مکمل طور پر بند کرکے میونسپل کمیٹی عبدالحکیم اور کرپٹ ٹھکیدار ناصر کاٹھیہ کی اس کرپشن کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا حق رکھتے ہیں ۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں