303

پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے۔ رپوٹ زاھدقیوم

پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت حکومت سابق وزیراعظم نوازشریف کی زندگی سے کھیل رہی ہے۔ انہیں کچھ ہوا تو ذمہ دار حکمران ہوں گے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نوازشریف کا جنرل اسپتال میں علاج کرانے سے انکار درست فیصلہ ہے۔ جس قسم کی بیماری ہے علاج بھی اسی اسپتال میں ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ تین بار کے منتخب وزیراعظم سے جو سلوک کیا جارہا ہے وہ رویہ عام آدمی یا قیدی کے ساتھ بھی نہیں ہوتا۔ اگر حکومت مناسب بندوبست کر دے تو نوازشریف کو بھی فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں