1,583

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل گیس چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ناقابل یقین
دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل گیس چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ ۔ رپوٹ زاھد قیوم

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر فیصل تین سال سے بنی گالہ میں واقع گھر میں خود ساختہ لائن ڈال کر چوری کی گیس استعمال کر رہے تھے حالانکہ اس علاقے میں گیس کے کنکشن تھے ہی نہیں ۔ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے حکام نے اچانک چھاپہ مار کر گیس چوری کو موقع پر پکڑ کر گیس میٹر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ان کے گیس کا میٹر نمبر BK-G4-1512027797ہے جو راولپنڈی کے علاقہ چکلالہ سے چوری ہوا تھا جو ڈاکٹر فیصل نے اپنی رہائش گاہ کے اندرونی حصے میں لگا رکھا تھا ۔سوئی گیس حکام نے تھانہ بنی گالہ میں درخواست جمع کروا دی تاہم اعلیٰ افسران کی مداخلت اور ڈاکٹر فیصل کے ذاتی اثر و رسوخ کی بناء پر ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوا ہے مقدمہ درج ہونے کی صورت میں نئے قانون کے تحت ڈاکٹر فیصل کو 10سال قید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے قانونی ماہرین کے مطابق بڑی گیس پائپ لائن سے براہ راست گیس چوری کرنے پر دہشت گردی کے تحت بھی مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے اسلام آباد پولیس کے اعلیٰ افسران اور دفتر خارجہ کے اعلیٰ افسران اس مقدمہ کے اندراج کو روکنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں