233

ملتان سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ٹی ہاوس ملتان میں سرائیکی اجرک ڈے کی چھویں(6) رنگا رنگ تقریب بھرپور انداز میں منائی گئی ،رپوٹ میڈم دعا

ملتان
سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام ٹی ہاوس ملتان میں سرائیکی اجرک ڈے کی چھویں(6) رنگا رنگ تقریب بھرپور انداز میں منائی گئی ،

جس میں ملتان کے علاوہ سرائیکی وسیب کے دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی، دنیا بھر میں امن کا پیغام دینے والی نیلی اجرک کے اسٹال بھی لگائے گئے ،خواتین نے بھی اجرک ڈے کے موقع پر بھرپور شرکت کی اجرک ڈے میں جھمر تالی،اونٹ ڈانس مشاعرہ،اجرک سیمینار ، سرائیکی موسیقی شامل کے پروگرام شامل تھے ،اس موقع پر میجر جہانزیب شہید (تمغہ بسالت) والد کرنل نور محمد(ر) اور والدہ طاہرہ نسیم ۔نوابزادی سائرہ عباسی (بہاولپور) ۔رانا سہیل نون سینر رہنما pti جہازیب وارن سابق مشیر pti سیلمان قریشی عرفان بلوچ ۔سربراہ( بلوچ اتحاد کونسل ) بمعہ جملہ عہداداران سرائیکستان گرئینڈ الائینس کے رہنماوں ،شاہ نواز خاں مشہوری ، پروفیسر عامر فہیم راشد عزیز بھٹہ ۔ راشدہ فرحان بھٹہ ۔عائیشہ گلالئی pTiG عثمان کریم بھٹہ جام اظہر مراد مقصود کھوکھر ۔اکرم میرانی اصغر گرمانی خواجہ صالح محمد Dik سے اکرام ڈیوالہ شہنواز جانگلہ(BZU SSc) و دیگر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ محفل مشاعرہ میں شاعر اصغر گورمانی اشرف باقر ،منیر بلوچ،نازک فریدی،عابد غزال، عاشق صدقانی، اور وسیب کے نامور فنکاروں میں محسن گیلانی ،رضوان شہزاد ،طارق سیال ،مسرت جمال ،سراج بھٹہ مصطفٰے کھنڈ،مدیحہ شہنائی نواز،محمد ریاض ،الغوزہ نواز غلام فرید و دیگر نے اپنے فن سے عوام کو محضوض کیا،جبکہ ایس ،ڈی،پی کے صدر عنایت اللہ مشرقی نے اور عارف بلوچ نے اسٹیج پر کمپئیرنگ کی ، رانا فراز نون نے اجرک ڈے پر آنے والے مہمانوں کا پُر تپاک استقبال کیااور سرائیکی اجرکیں پہنائیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں