میاں نواز شریف کو علاج کی سہولیات فراہم نہ کرنے پر تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع
تحریک التواء مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی میاں طاہر پرویز نے جمع کروائی
میاں نواز شریف پاکستان کے تین بار وزیر اعظم رہے,ایٹمی دھماکے کئے اور ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا, تحریک کا متن
میاں نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں جہاں انہیں انجائنا کی تکلیف ہے, متن
چار بار انجائنا کی شکایت ہونے کے باوجود پنجاب حکومت سابق وزیر اعظم کے علاج معالجے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے, متن
میاں نوازشریف کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کرنا بنیادی انسانی حقوق کی نفی ہے, متن
اگر میاں نواز شریف کی طبعیت کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعظم عمران خان, وزیر اعلی عثمان بزدار, وزیر صحت یاسمین راشد اور وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ ہوں گے, تحریک کا متن
یہ مسئلہ اسمبلی کی کارروائی میں فوری دخل اندازی کا متقاضی ہے, متن
تحریک کو باضابطہ قرار دے کر بحث کی اجازت دی جائے, مطالبہ