ہندو مذھب سے متعلق متنازع بیان پر فیاض الحسن سے وضاحت طلب
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن سے وضاحت طلب کرلی۔
ہندو برادری سے متعلق بیان پر فیاض الحسن چوہان مشکل میں پھنس گئے۔ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے طلبی پر فیاض الحسن چوہان نے ایوان وزیراعلیٰ میں عثمان بزدار سے ملاقات کی۔
عثمان بزدار نے فیاض الحسن سے وضاحت طلب کرلی جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق ان سے استعفیٰ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کے اقلیتی برادری کے خلاف متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے استعفی طلب کرنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سے استعفی طلب کرنے کی خبریں غلط ہیں، میں نے وزیر اعلی کو وضاحت دے دی ہے، انہوں نے مجھ سے استعفی نہیں مانگا ہے۔…