ضلع خانیوال
تحصیل کبیر والا عبدالحکیم
(پولیس دوست صحافی اور ظالم ڈاکو)
جہاں عبدالحکیم 30 سالوں سے ضلعی انتظامیہ کی ب رخی برداشت کر رھا ھے
اور سیاسی یتیم کہلایا جاتا ھے وہیں پر شکر خدا کہ عبدالحکیم میں سیاسی اور صحافتی شعور عروج پر ھے
ضلع بھر میں کثیر تعداد عبدالحکیم کے صحافیوں کی ھے ان میں اکثر صحافی دوست مختلف سرکاری اداروں کی( B ) ٹیم ھیں
ان میں سر فہرست پولیس کا ادارہ ھے جس نے میڈیا کی اکثریت کو انگیج کیا ھوا
صحافی دوست پولیس کا عوام میں امیج بہتر بنانے کے لیے لکھتے رھتے ھیں جس دن پولیس کی زیادہ تعریف لکھی جاے اسی دن شہر شر پسندوں کے ہاتھوں لٹ جاتا ھے
ملک طیب اعوان صاحب ایس ایچ او عبدالحکیم
کی ایکٹویٹی ہر روز میڈیا پر بتائی جاتی ھے
اور ہر روز چور ڈاکو بدمعاش واردات ڈال دیتے ھیں
صحافی دوست اور پو لیس معصوم ھے
(سارا قصور ڈاکوؤں)
کا ھے جو پڑھے لکھے نہیں اور شوشل میڈیا
استعمال نہیں کرتے نہیں تو تعریفی پوسٹوں کے چند منٹ بعد وادات ڈالنا بنتا نہیں
تحصیل کبیر والا
سال 2019 کے شروع ھوتے ھی جرائم میں اول نمبر ھے
صرف تحصیل کبیر والا میں 55 دن میں 6 قتل اور ڈکیتی کے 20 واقعات جو ان ریکارڈ ھیں
ان سب میں پولیس کی پیش رفت صفر ھے
ڈی ایس پی کبیر والا
قتل کے کیسوں میں خاصی دلچسپی لیتے ھیں
اس لیے جب سے وہ چارج لیے ھوے ھیں
مظلوم انصاف کے منتظر ھیں
جو مظلوموں کو ملتا نظر نہیں ارھا
تحصیل کبیر والا میں ملزم پکڑے جاتے ھیں اور چھوٹ جاتے ھیں
پوری تحصیل میں شرپسندوں کو اکثریت سرکاری محکموں کا ڈر نہیں ان میں پو لیس سر فہرست ھے
اس کی وجہ یہ ھے جرائم پیشہ افراد سمجھتے ھیں جب پولیس کو راضی کر لیں گے تو قاضی کیا کریں گے
چور ڈاکو پکڑے جاتے ھیں تصویریں بن جاتی ھی واہ واہ ھو جاتی ھے اگلے دن اکثریت مجرم باہر ھوتے ھیں
جب قائد اعظم راضی
تو کیا کرے گا قاضی
عبدالحکیم
میں الزام لگایا جاتا ھے کہ جب بھی چور ڈاکو پکڑے جاتے ھیں ان کے سہولت کار فون کروانا شروع کر دیتے ھیں یہ بات محض الزام لگتی ھے
جو سہولت کار ھیں ان کو بھی ڈاکوؤں کے ساتھ جیل میں ھونا چاھیے
(خیر مٹی پاو عوام بیچاری کے مسلے اور ھیں )
ڈی ایس پی میاں چنوں کی تلمبہ میں پریس کانفرنس
حیرت ھے عبدالحکیم کے صحافیوں کی طرح تحصیل
کی پولیس بھی سیلفی پولیس بن گئی ھے
جرائم پیشہ افراد نے ضلع کے ہر گلی کونے کے ہر فرد کو نشانہ پر رکھا ھوا ھے
اور تحصیل کی پولیس میڈیا سے تعریف چاہتی ھے
نجانے کس کارکردگی پر تعریف چاہتی ھے
(سب تو جھلے نہیں ھوتے )
ڈپٹی کمشنر خانیوال نے بھی کئی طرح کے عوامی فلاحی احکامات دئیے گئے ھیں جو صرف میڈیا کوریج کی حد تک ھیں (سبحان اللہ )
03008397902
ان نیوز ٹی وی چینل
بیورو چیف خانیوال
آصف علی خان