326

ضلع خانیوال عبدالحکیم کراے کے لکھاری اور چور ڈاکو : بیورو چیف اصف علی خان

ضلع خانیوال عبدالحکیم

کراے کے لکھاری اور چور ڈاکو
وزیر اعلی عثمان بزدار صاحب کے حکم پر پورے پنجاب میں تمام ڈی پی اوز کھلی کچہریوں کو یقینی بنانے میں مصروف عمل ھیں
کسی حد تک عوام کو اعلی افسران تک رسائی میسر آئی ھے
وزیر اعلی عثمان بزدار صاحب
شاید پنجاب کے پہلے وزیر اعلی ھیں جنہوں نے عوامی دکھ درد کو سمجھتے ھوے پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں
کو کم کرنے کے لیے
تمام تھانہ کے ایس ایچ اوز کو سائلوں کی بروقت داد رسی کے لیے تھانہ میں موجودگی کو کسی حد تک یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے ھیں
کھلی کچہری لگانے کی نوبت تب آ رھی ھے جب مقامی عملہ سائلوں کو ریلیف دینے میں ناکام ھے
ڈی پی او صاحبان جب تک ایس ایچ اوز کا قبلہ درست کرنے کے احکامات نہیں دیں گے
اور پبلک ڈیلنگ خوش اخلاق منشی اور اے ایس آئی حضرات نہیں کریں گے ٹاوٹ مافیا کا جب تک راج رھے گا ممکن نہیں کہ بہتر نتائج آئیں
عبدالحکیم میں کراے کے لکھاریوں کی کمی نہیں جب سے مقامی ایس ایچ او ملک طیب اعوان صاحب کی دوبارہ تعیناتی ھوئی ھے
سعید بٹ قتل کیس پر اتنے پریشر کے باوجود رزلٹ صفر ھے پورے شہر میں جسم فروش مافیا نے پنجے گاڑھے ھوے ھیں
پورے شہر میں منشیات فروش دھڑلے سے منشیات فروخت کر رھے ھیں
اگر آپ دن میں پھاٹک بند ہونے کی صورت میں ریلوے لائن کراس کریں تو جگہ جگہ تاش پر جوا کھیلنے والوں کی ٹولیاں نظر آئیں گی
رہتی سہتی کسر بیک وقت شہر میں 3 ڈکیتیوں نے پوری کر دی ہر روز چوری کی وارداتیں ھونا عام بات ھے
باقی
بھاڑ میں جاے جنتا
اپنا کام بنتا
لکھاری ایس ایچ او صاحب اور عملہ کی تعریف میں دن رات مصروف ھیں
لکھاری کا حق بنتا ھے
بہر حال ملک طیب اعوان صاحب دبنگ پولیس افسر ھیں
آپ سے گزارش ھے سب اچھا ھے کی رپوٹ نہیں ھے
جن کے کام زندہ رہتے ھیں
ان کے نام زندہ رہتے ھیں
پولیس ورک کی زیادہ ضرورت ھے
عوام کے مال و جان عزت آبرو کے تحفظ کی پولیس ضامن ھے

03008397902
ان نیوز ٹی وی چینل
بیورو چیف خانیوال
آصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں