371

ضلعی انتظامیہ خانیوال سابقہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر سعید بٹ قتل کیس اور صحافیوں کا اجلاس: بیورو چیف اصف علی خان

اسسٹنٹ کمشنر کبیر والا
اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں
ڈی پی او خانیوال

تلمبہ عبدالحکیم
ضلع خانیوال کی انتظامیہ شاید ان دو شہروں کے شہریوں کو انسان نہیں سمجھتی
میں دونوں تحصیلوں کی انتظامیہ کو دعوت دیتا ھوں کہ شہر میں وہ صرف بڑے گوشت اور چھوٹے گوشت فروخت کرنے اور ان کے مذبحہ خانے کا دورہ
کریں اور جانور ذبح کرنے سے فروخت کرنے تک
کا طریقہ کار چیک کریں تو لگے گا کہ کھانے پینے کی اشیا انسانوں کو نہیں جانوروں کو فروخت ھو رھی ھے
مذبحہ خانوں میں ہی اتنی بدبو اور تعفن ھے جو ناقابل بیان ھے

جانور ذبح ہوتے ھی بیماریوں کا گھر بن جاتا ھے
دونوں شہروں میں قصائی حضرات نے حرام بیمار لاغر اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے کی قسم اٹھائی ھوئی ھے
رھی سہی کسر پریشر نے پوری کردی ھے
گوشت خرید وفروخت پر چیک اینڈ بیلنس صفر ھے
بلدیہ کمیٹی تلمبہ
بلدیہ کمیٹی عبدالحکیم
کے کونسلروں چیرمین وائس چیرمین سے گزارش ھے کہ
شہریوں کو گلی نالی سولنگ کے علاوہ بھی کئی طرح کے مسائل ھیں عوامی خدمت کے دعوے وعدے صرف الیکشن تک تھے
اگر آپ نے اپنی روش نا بدلی تو نئے پاکستان کے ووٹر روزانہ کی بنیاد پر کار کردگی دیکھ رھے ھیں
گلہ شکوہ فضول ھو گا اگلے الیکشن میں

عبدالحکیم
میں ضلع بھر کے صحافیوں کا اجلاس ھوا یونین آف جرنلسٹ کونسل کی عبدالحکیم میں میزبانی
جناب راشد محمود چوہدری
جناب امجد بٹ صاحب
جناب جواد حیدر جوئیہ صاحب نے کی
ضلع بھر کے نامی گرامی سینئر صحافیوں
(سب کے نام لکھنے سے معذرت خواہ ھوں)
نے مقتول صحافی سابقہ بلدیہ ایڈمنسٹریٹر سعید بٹ قتل کیس احتجاج پر صلاح مشورہ کیا
یہ میٹنگ خوش آئند ھے میں اپنے سابقہ کالموں میں بھی سعید بٹ قتل کیس احتجاج پر لواحقین اور صحافیوں کو راے دے چکا ھوں کامیاب احتجاج کے لیے سب سے بہتر جگہ غوثیہ چوک عبدالحکیم ھے آپ انتظامیہ کو اپنے ھوم ٹاون پر زیادہ مجبور کر سکتے ھیں کہ وہ آپکی بات سنیں

ڈی پی او خانیوال
جتنی سختی پتنگ بازوں پر کی جا رھی ھے اس سے آدھی بھی منشیات فروشوں کے خلاف ھو تو
تلمبہ میں( 19 چک) (مانک ہراج )
اور عبدالحکیم میں (ریلوے پھاٹک) سے (کھوہ تھراج) والے تک منشیات فروش اپنا کاروبار بند کرنے پر مجبور ھو سکتے ھیں
وزیر اعلی عثمان بزدار کے حکم پر کھلی کچہری لگانا رانا معصوم صاحب اور شہریوں کے درمیان حائل دیوار ختم کرنے کا ذریعہ بن رھی ھیں
مگر حقیقی تبدیلی تب ھو گی جب متعلقہ تھانہ متاثرین کو بروقت ریلیف فراہم کرے گا
وزیر اعلی عثمان بزدار سے درخواست ھے محکمہ پولیس کے ملازمین کے ڈیوٹی اوقات کم کیے جائیں
اور تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا جاے

03008397902
ان نیوز ٹی وی چینل
بیورو چیف خانیوال
آصف علی خان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں