342

صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ہائیڈرالک سسٹم کے حامل تین رکشے خریدے لیے گئے ۔رپورٹ : سٹی رپورٹر آصف نیازی

تلمبہ
میونسپل کمیٹی نے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا تہیہ کررکھا ہے چیف آفیسر چوہدری خدا داد تارڑ

شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنانے کے لئے ہائیڈرالک سسٹم کے حامل تین رکشے خریدے گئے ہیں
ان رکشوں کے زریعے گلیوں میں سے کوڑا اٹھا کر کم وقت میں شہر سے باہر منتقل کیا جا سکے گا

اس سے پہلے یہ کام گدھا گاڑی یا ہاتھ ریڑھی سے کیا جاتا تھا جس سے بہت ٹائم لگتا تھا اور ایک محلے کا کوڑا اٹھانے میں پورا دن گزر جاتا تھا

اب ان تین تیز رفتار رکشوں کے آنے سے تلمبہ میں صفائی کے نظام میں بہتری آئےگی اور ایسی تنگ گلیاں جہاں ٹرالی نہیں جاسکتی تھی وہاں یہ رکشے با آسانی جا سکیں گے

اور کسی محلے میں کوڑے کی کمپلین کی صورت میں بھی یہ رکشے فوری طور پر وہاں پہنچ کر کوڑا اٹھا سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں