پنجاب کے شہر حافظ آباد میں زمین کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کرکے لاش نہر میں بہا دی
،پولیس نے اصغر اور اس کے بیٹے سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق پنجاب کے شہر حافظ آباد کے گا ﺅ ں لکھیا کے رہائشی اصغر کا مبینہ طور پر اپنے دو بھائیوں ظفر اور نصر اللہ سے زمین کا تنازع تھا۔
6 روز قبل اصغر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بڑے بھائی نصر اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
پولیس نے اصغر اور اس کے بیٹے سمیت آٹھ ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
بعد میں اصغر اور اس کے ساتھیوں نے دوسرے بھائی ظفر کو بھی اغوا کیا اور قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں بہادی، جو بعدازاں لیہ کے قریب سے ملی۔
پولیس کے مطابق اب تک ایک ملزم کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ مرکزی ملزم اصغر سمیت دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
256