440

ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری کاڈویثرنل پبلک سکول میاں چنوں کا معائنہ۔رپورٹ :طلحہ راجپوت

میانچنوں
ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد چوہدری اچانک ڈویثرنل پبلک سکول میاں چنوں کے معائنہ کے لیے پہنچ گئے
انہوں نے معائنہ کے دوران سکول میں سٹاف اور بچوں ل حاضری ‘کینٹین پر فروخت ہونیوالی اشیاء کا معیار اور صفائی ستھرائی صورتحال چیک کی ۔
اس موقع پر اے سی میاں چنوں چوہدری محمد ارشد اور سکول پرنسپل راؤ محمد صدیق بھی ان کے ہمراہ تھے ۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر پرنسپل کو بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے کے احکامات دیتے ہوئے کہاکہ ڈی پی ایس سکول میاں چنوں کو ایک بہترین درسگاہ بنانا ان کا مشن ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے سکول کے سٹاف سے مسائل بارے بھی دریافت کیا اور ان کو طلباء کی بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ۔
ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت کرکے ان کو معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں