گوجرخان
منشیات فروشوں سے منتھلی لینے کا الزام آئی جی پنجاب نے تھانہ گوجرخان کے دو سابق ایس ایچ اوز سمیت 6اہلکار معطل کر دیئے
معطل ہونے والے ایس ایچ اوز میں انسپکٹر اشتیاق چیمہ اور انسپکٹر شیخ قاسم شامل ہیں
اے ایس آئی اصغر اور اے ایس پی کا گن مین بھی معطل
معطل ہونے والے اہلکاروں پر منشیات فروشوں سے لاکھوں روپے منتھلی لینے کا الزام
پولیس نے گزشتہ دنوں صندل کھینگر کے منشیات فروش باپ بیٹے سمیت 6افراد کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی منشیات برآمد کر لی ۔