324

سرکاری ملازمت کیساتھ شعبہ صحافت سے وابستی رکھنے پر تین سرکاری ملازمین کوانکوائری کیلئے طلب کر لیا گیا ۔رپورٹ :طلحہ راجپوت

ساہوکا:سرکاری ملازمت کیساتھ شعبہ صحافت سے وابستی رکھنے پر تین سرکاری ملازمین کو طلب کر لیا گیا
ڈی سی وہاڑی عرفان علی نے نوٹس لیکر ڈی ایم اووہاڑی کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
ڈی ایم او نے تینوں سرکاری ملازمین کو طلب کر لیا۔
تفصیل کے مطابق ساہوکا میں سرکاری ملازمت کیساتھ مختلف اخبارات میں بطور نمائندے کی حیثیت سے کام کرنے والے سرکاری ملازمین محکمہ تعلیم سے ماسٹر محمد رفیق شاد،ماسٹر محمد بخش اور محکمہ ہیلتھ سے محمد عباس کو سرکاری ملازمت کیساتھ شعبہ صحافت میں نمائندے کی حیثیت سے کام کرنے پر نوٹس لیکر ڈی ایم او وہاڑی کو انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں
ڈی ایم او وہاڑی نے تینوں سرکاری ملازمین کو بروز جمعرات تین بجے انکوائری کیلئے طلب کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں