حیدرآباد: پولیس کی انتہائی خطرناک نشہ ICE کے خلاف بھرپور کاروائی آئس ڈرگ ٹریفکنگ کے 03 کارکن گرفتار
گذشتہ دنوں حیدرآباد میں آئس ڈرگ ٹریفکنگ کی اطلاعات پر SSP حیدرآباد نے سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس کو الرٹ کر کے آئس ڈرگ ٹریفنکنگ کے خلاف سختی سے کریک ڈاون کا حکم دیا تھا
حیدرآباد پولیس کی مسلسل کوششیں رنگ لائی اور آئس ڈرگ ٹریفکنگ کا ایک رکن گرفتار ہوا اور اس سے چین بنا تے ہوئے بلآخر حیدرآباد پولیس نے اس خطرناک ڈرگ کی ٹریفیکنگ کرنے والے 03 ارکان کو گرفتار لیا گیا
1۔تھانہ بلدیہ پولیس نے پولیس انٹیلی جنس اور مخبروں کی انفارمیشن پر پھلیلی واہ بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کر کے آئس ڈرگ مافیا کے ایک اہم رکن عمیر ولد سلیم خان پٹھان سکنہ غریب آباد کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا
ملزم عمیر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کے آئس مافیا کے ارکان چرس کی سیل کرتے ہیں اور مالدار نوجوانوں کو گھیر کر انہیں چرس کے ساتھ ساتھ آئس کے نشہ پر لاتے ہیں
2۔ تھانہ پبن پولیس نے انٹیلی جنس انفارمیشن پر قاسم شاہ لنک روڈ ہوسڑی سے آئس مافیا کے دوسرے رکن محمد عدیل خان ولد محمد یعقوب پٹھان کو 1020 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔جبکہ
3۔ تھانہ سائیٹ پولیس نے انٹیلی جنس انفارمیشن پر بدین ریلوے لائین کراسنگ سے آئس مافیا کے تیسرے رکن محمد علی ولد ندیم خان یوسفزئی پٹھان کو 200 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا