365

قتل کے مقدمہ میں حقائق کو مسخ کرنے اور جھوٹ بولنےپرایس ایچ او سب انسپکٹر اللہ ڈتہ گجر عرف ستلی گجرکوتنزلی کر کے حوالدار بنا دیا گیا ۔رپورٹ :طلحہ راجپوت

ڈیرہ غازیخان:-
ڈیرہ غازی خان قتل کے مقدمہ میں حقائق کو مسخ کرنے اور جھوٹ بولنے پر ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے ایس ایچ او سب انسپکٹر اللہ ڈتہ گجر عرف ستلی گجر کی تنزلی کر کے حوالدار بنا کے اپنے ہی دفتر میں بطور اردلی تعینات کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گدائی ڈیرہ غازی خان میں مقدمہ نمبر 733/18 مورخہ 31-10-18بجرم 302/34 ت پ درج ہوا جس میں مدعی مقدمہ کا مواقف تھا کہ مقتول شاہنواز کو نعیم عرف مو لھا ولد محمد حسین قوم ماچھی اور سمیع اللہ ولد محمد شفیع قوم ماچھی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ہمصلاح ہمشورہ ہو کر میرے بیٹے شاہنواز کو ناحق قتل کر کے ما نکا کینال میں پھینک دیا
مدعی مقدمہ مقامی پولیس کی تفتیش سے مطمئن نہ تھا جس نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان محمد عمر شیخ کو درخواست گزاری جس پر آر پی او ڈیرہ محمد عمر شیخ نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے قتل جیسے سنگین مقدمہ میں حقائق کو مسخ کرنے ،جھوٹ بولنے ، قتل کو خودکُشی کا رنگ دینے میں اعلٰی کار بننے پر ایس ایچ او سب انسپکٹر ا للہ ڈتہ گجر کے خلاف محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے اس کی سب انسپکٹر کے عہدہ سے نتزلی کر کے حوالدار بنانے کا حکم دے دیا اور اسے اپنے ہی دفتر میں بطور اردلی تعینات کردیا
اس موقع پر آر پی او ڈیرہ محمد عمر شیخ نے کہا شہریوں سے ناانصافی اور زیادتی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ان کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں