205

ایم پی اے چیف وہیپ پنجاب اسمبلی پیر علی عباس شاہ کی نشاندھی پرماموں شیر کے تاریخی قبرستان میں آپریشن کرکے صفائی کرادی گئی۔رپورٹ: عاشق مجید ڈوگر

تلمبہ(میاں چنوں )
ایم پی اے چیف وہیپ پنجاب اسمبلی پیر علی عباس شاہ کی نشاندھی پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری محمد ارشد نے ماموں شیر کے تاریخی قبرستان میں آپریشن کرکے صفائی کرادی
قبرستان میں قریبی رائس فیکٹری سے دھان کی راکھ پھنکی جارہی تھی
اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں چوہدری محمد ارشد نے بھاری مشینری کی مدد سے تمام راکھ اٹھوا کروا کر قبرستان صاف کروادیا اور فیکٹری مالکان کو وارننگ جاری کہ آئیندہ راکھ قبرستان میں پھنکی گئی تو فیکٹری مالک کے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی
راکھ قبرستان میں ڈالنے سے قبروں پر آنے والے زائرین کو تکلیف کاسامنا تھا اور قبرستان کا تقدس بھی پامال ہورہا تھا
ایم پی اے پیر علی عباس شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر چوہدری محمد ارشد کے اس اقدام کو مقامی لوگوں نے سراہتے ہوئے کہا قبرستان کی صفائی سے ہمارے پیاروں کی قبریں محفوظ ہوگئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں