اتنی
لاہور:
چیرمین پاکستان پیپلز پارٹی
بلاول بھٹو زرداری
نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پوری اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نیب حکومت کے دباؤ میں کام کررہا ہے
اور سیاسی مخالفین کو نشانہ بنایا جارہا ہے لیکن پوری اپوزیشن حکومت کو ٹف ٹائم دے گی، گرینڈ الائنس کی طرف نہیں جا رہے بلکہ ایشوز کی سیاست کر رہے ہیں۔
چیرمین پیپلز پارٹی
کا کہنا تھا کہ مخصوص طاقتوں کی کوشش ہے کہ پیپلزپارٹی کو بدنام کیا جائے،
جعلی سیاسی
جے آئی ٹی میں
آصف زرداری
کو نشانہ بنایا گیا اور ان پر جعلی کیسز بنائے گئے، آصف زرداری نے جو موقف دیا وہ شامل ہی نہیں،
اتنی نالائق اور نااہل حکومت پوری زندگی میں نہیں دیکھی جو کوئی کام نہیں کررہی،
18 وہیں ترمیم اور
ذوالفقار علی بھٹو کے آئین پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔