341

ضلع خانیوال: عبدالحکیم :مرکزی انجمن تاجران عبدالحکیم اور ایکشن کمیٹی نے سعید بٹ قتل کیس کا جائزہ اجلاس طلب کرلیا پر امن احتجاجی دھرنے کے بعد پندرہ یوم کے وعدے میں سے 3 دن باقی ابھی تک نتیجہ صفر ۔ رپوٹ سنئیر صحافی ساجد ساہی جٹ

شہید صحافی سعید بٹ قتل کیس!!!
ڈی پی او افس خانیوال کے سامنے دھرنا کو 11 روز گزر گئے۔
فی الحال کوئی​ پیش رفت نہ ہو سکی۔
مرکزی انجمن تاجران عبدلحکیم اور ایکشن کمیٹی نے جائزہ اجلاس طلب کرلیا۔۔
دوران ڈکیٹی عبدالحکیم کی مشہور کاروباری شخصیت و سابق صدر رجسٹر پریس کلب عبدالحکیم سعید بٹ کو شہید ہوئے 2ماہ 15 دن گزر گئے۔
ابھی تک قاتل گرفتار نہ ہوسکے اس سلسلے میں پولیس اور ڈی پی او خانیوال کی طرف سے بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک کوئی ایک بھی گرفتاری نہیں کی

سوئی ہوئی ضلع خانیوال کی پولیس کو جگانے اور انکو اپنا فرض یاد دلانے کیلئے بٹ برادران نے انجمن تاجران عبدالحکیم اور ضلع خانیوال کی تمام سیاسی٬ صحافتی تنظیموں ٬ تاجر تنظیموں ٬ سول سوسائٹی کے ہمراہ
ڈی پی او آفس خانیوال
کے باہر مورخہ 14 نومبر بروز ضلع خانیوال کی تاریخ کی سب سے بڑا پرامن احتجاجی دھرنا دیا جس پر
ڈی پی او خانیوال
نے دس رکنی مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کیے
جس کے بعد دس رکنی مذاکراتی ٹیم نے تمام احتجاجی مظاہرین سے مشاورت کے بعد ڈی پی او خانیوال کو ان کی مرضی کے مطابق شہید صحافی محمد سعید بٹ کے قاتلوں کی کی گرفتاری کے لیے 15 دن کا اضافی وقت دے دیا جس میں یہ طے پایا کہ
ڈی او خانیوال
ہفتے میں دو دن شہید صحافی محمد سعید بٹ کے کیس کو دیکھنے کے لیے پولیس اسٹیشن عبدالحکیم آیا کریں گے
اور ڈی ایس پی کبیروالا
مہر وسیم سیال
اور
مہر منظور مٹ روزانہ تھانہ عبدالحکیم کا دورہ کرکے شہید صحافی محمد سعید بٹ کے کیس کی خود مانیٹرنگ کریں گے
جس کے بعد تمام مظاہرین نے بٹ بردران کے کہنے پر اپنا پرامن دھرنا ختم کردیا اس کے بعد
ڈی پی او خانیوال
نے ڈی ایس پی کبیروالا
مہر وسیم سیال
اور مہر منظور مٹ کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی
جس کی کارکردگی اب تک صفر ہے
آدھے سے زیادہ وقت گزر چکا ہے
مگر ابھی تک کوئی ٹھوس​ پیش رفت نہ ہوسکی اور نہ کوئی ٹھوس ثبوت کے ساتھ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں لائی جاسکی ہے اور مزاکرات میں طے شدہ شرائط پر
ڈی پی او خانیوال
اور تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک مکمل عمل بھی نہیں کیا اور نہ ہی اس اندھے قتل کا ماسٹر مائنڈ ابھی تک گرفتار کیا جاسکا ہے
کیونکہ محمد سعید بٹ کو دن دیہاڑے شہید کرنا ایک منظم سازش تھی جس کے پیچھے بھی کوہی خفیہ ہاتھ ہے
شہید صحافی محمد سعید بٹ کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر عبدالحکیم کی تمام کاروباری و سماجی حلقوں میں شدید خوف و اضطراب کی کیفیت ہے
یاد ریے کہ تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ بٹ بردران عبدالحکیم نے مکمل تعاون کیا اور اب تک تعاون کررہے ہیں
پولیس کی 11 روزہ کارکردگی کا جائزہ لینےکیلئے مرکزی انجمن تاجران عبدلحکیم اور ایکشن کمیٹی نے 25 نومبر بروز اتوار بعد نماز مغرب بٹ ٹریڈرز عبدالحکیم پر ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔۔
*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں