میاں چنوں: میاں ثاقب سے،،،،
نواحی علاقہ تلمبہ شہر میں نئی بننے والی سڑک پر آج تک بجلی کے کھمبے ویسے کے ویسے ہی کھڑے ہیں جس سے سینکڑوں حادثات رونما ہوئے مگر آج تک ان کھمبوں کو راستہ سے نہ ہٹایا گیا ہے اور عوام الناس نے متعدد بار احتجاج ریکارڈ کروا کر انتظامیہ کی توجہ اس طرف مبذول کروائی گئی مگر تاحال کوئی عملدرآمد سامنے نہ آیا ،اور سڑک میں کھڑے کھمبوں کا مسئلہ تو ایک طرف ،،ٹھیکیدار موصوف نے جو سڑک کے سائیڈ پر نالے بنائے ہیں ان کو آج تک اوپر سے نہ ڈھانپا گیا ہے ،اور نالوں کے اوپر صلیب ڈالنے سے گریزاں ہے ،،اور کئی مہینوں سے کھلے نالوں میں گندگی کی وجہ سے بدبو پیدا ہو کر تعفن پھیلا رہا ہے ،،اور اس تعفن اور بیماریوں کے علاوہ،، شہری دوکان میں داخل ہوتے وقت اس نالہ کی نذر ہو جاتے ہیں جس میں گر کر وہ اپنی آنکھ دانت اور ٹانگ سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ،اور اکثر شہریوں کے ساتھ یہ واقعات پیش آئے ہیں ،ادھر ٹھیکیدار مذکور مسلسل لیت و لعل سے کام لیتے ہوئے سنہری نیند سو رہا ہے اور ٹھیکیدار مسلسل اس مسئلہ کو تاخیر میں ڈالے ہوئے ہے ،،تلمبہ شہر کے دکان داروں کو اس مسئلہ سے شدید پریشانی کا سامنا ہے ،اور شہریوں نے انتظامیہ خانیوال اور وزیراعلی پنجاب سے اس مسئلہ کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،
رپورٹ،میاں ثاقب علی،تلمبه
334