291

مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملہ میں شہید مولانا سمیع الحق (تاریخ پیدائش 18دسمبر،1937ء) ایک پاکستانی مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے ۔ بیورو چیف اصف علی خان

‎مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملہ میں شہید
مولانا سمیع الحق (تاریخ پیدائش 18دسمبر،1937ء) ایک پاکستانی مذہبی اسکالر، عالم اور سیاست دان تھے ۔

ان کا طالبان کے رہنما ملا محمد عمر کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔ مولانا سمیع الحق صاحب اس وقت دار العلوم حقانیہ کے مہتمم اور سربراہ تھے ۔ دار العلوم دحقانیہ ایک دینی درس گاہ ہے جو دیوبندی مکتب فکر سے تعلق رکھتی ہے۔ مولانا صاحب دفاع پاکستان کونسل کے چئیرمین تھے اور جمیعت علما اسلام کے سمیع الحق گروپ کے امیر تھے وہ متحدہ مجلس عمل کے بانی رکن اور حرکت المجاہدین کے بانی بھی تھے جو ایک مذہبی تنظیم ہے۔ وہ پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) کے رکن بھی رہے ہیں اور متحدہ دینی محاذ کے بھی بانی ہیں جو پاکستان کے چھوٹے مذہبی جماعتوں کا اتحاد ہے جو انہوں نے سال 2013 کے انتخابات میں شرکت کرنے کے لیے بنائی تھی۔وہ تحریک انصاف کے اتحادی تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں