ملتان میٹرو کرپشن کیس، چینی انجینئرز نے راز اگل دیے،
کک بیکس لینے کا اعتراف کرنے پر گرفتار کر لیا گیا، چینی حکومت نے پاکستان سے رابطہ کر لیا، ملزمان تک رسائی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میٹرو بس کرپشن کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ ملتان میٹرو بس منصوبہ تعمیر کرنے والی چینی کمپنی کے 2 انجینئرز نے راز اگل دیے ہیں۔
ملتان میٹرو بس منصوبہ تعمیر کرنے والی چینی کمپنی کے 2 انجینئرز نے کک بیکس حاصل کرنے اک اعتراف کر لیا ہے۔ اعتراف کیے جانے پر چینی حکومت نے چینی کمپنی کے دونوں انجنیئرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ چینی حکومت نے چینی انجینئرز کی گرفتاری کے بعد اس حوالے سے حکومت پاکستان سے رابطہ بھی کیا ہے۔ چینی حکومت نے ملتان میٹرو بس کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار چینی انجینئرز تک پاکستان کی حکومت کو رسائی دے دی ہے۔
حکومت پاکستان اب چین میں گرفتار چینی انجینئرز سے پوچھ گچھ کر سکے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر فوری چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اپنی ٹیم کے ہمراہ چین کیلئے روانہ ہوئے ہیں۔ معاون خصوصی شہزاد اکبر کے ساتھ ڈی جی نیب عرفان منگی بھی چین گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر اور ان کی ٹیم چین میں چینی انجینئرز سے تفصیلی پوچھ گچھ کرے گی۔ چینی انجینئرز سے پوچھ گچھ کیے جانے کے بعد پاکستان میں مزید بڑی گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ خاص کر سابق وزیراعلی پنجاب اور قومی اسمبلی کے موجودہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گرد گھیرا مزید تنگ ہو سکتا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز ان دنوں نیب کی حراست میں ہیں۔