422

گھوڑا ڈانس و کبڈی، ہماری دیہی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ انجینئر محمد رضا سرگانہ، چئیرمین ضلع کونسل خانیوال : رپورٹ محمد عمران

گھوڑا ڈانس و کبڈی، ہماری دیہی ثقافت کا اہم حصہ ہے۔ انجینئر محمد رضا سرگانہ، چئیرمین ضلع کونسل خانیوال

میاں چنوں(): میلوں کا انعقاد، ہماری دیہی ثقافت کے فروغ کیلئے انتہائی ناگزیر ہے۔
میلے تفریح کا باعث بھی ہیں اور اس پریشان حال معاشرے میں گھرے لوگوں کے سکون کا سامان بہم پہنچانے کا بھی اہم ذریعہ ہیں۔
میلوں کے انعقاد میں، گھوڑا ڈانس لازمی جزو ہے اور کثیر تعداد میں لوگ اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
چئیرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے چئیرمین یونین کونسل 73 مہر عبدالرحمن سپرا کے مطالبے پر 50 پندرہ ایل کیلئے کبڈی گراونڈ دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا؛
کبڈی بھی ہمارے دیہی معاشرے کی دم توڑتی ثقافت میں سے ایک کھیل ہے۔
چئیرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے کہا کہ ہمیں حکومتی سطح پہ میلوں کی اور ان کھیلوں کی سرپرستی کرنے کی ضرورت ہے۔
چئیرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے یونین کونسل 73 کے چئیرمین مہر عبدالرحمان سپرا کی دعوت پہ چک نمبر 50 پندرہ ایل میں ضلع کونسل خانیوال کی طرف سے تیار کیے گئے میٹل روڈ کا افتتاح کیا۔
قبل ازیں نے 50 پندرہ ایل میں سالانہ عرس و میلے میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ان خیالات کا اظہار کیا۔
چئیرمین ضلع کونسل خانیوال انجینئر محمد رضا سرگانہ نے ثقافتی میلوں کے فروغ کیلئے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے، بھرپور کردار ادا کرنے کا عندیا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں